قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس آج ہونگے

10:26 AM, 5 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس آج ہونگے، قومی اسمبلی کااجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ 31نکاتی ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات، توجہ دلائو نوٹس، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ، بلز، قانون سازی اور قراردادیں پیش کرنے کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے جبکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سینیٹ کااجلاس چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت آج شام پانچ بجے ہونگے۔

مزیدخبریں