ڈھاکہ: بنگلادیش میں سول نافرمانی کی تحریک اب بھی جاری ہے، جس میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، طلبہ نے ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد سڑکوں پرکئی مقامت پردھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، انٹر نیٹ سروس معطل کر دی۔تین دن کیلئے قومی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
شیخ حسینہ واجد نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے والے طلبہ کو دہشتگرد قرار دےدیا اور کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کو ہم وطن کچل دیں۔ پاکستا ن کے ہائی کمشنراحمد معروف کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ طلبہ سے مستقل رابطے میں ہیں ، کچھ ہائی کمیشن پہنچ چکے ہیں۔