ملک بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

10:02 AM, 5 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک بھر میں آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پانچ اگست2019 ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

ہندو بالادستی کے زیراثر بی جے پی کی بھارتی حکومت نے پانچ سال پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کو غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دفتر خارجہ سے ڈی چوک اسلام آباد تک ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واک کی قیادت کریں گے جبکہ وفاقی وزراء ارکان پارلیمنٹ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما سول سوسائٹی کے ارکان ماہرین تعلیم طلباء اور صحافی اس واک میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یہ واک صبح پونے نو بجے شروع ہوگی اسحاق ڈار شرکاء سے خطاب کریں گے۔صبح نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور تمام ٹریفک رک جائے گی پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے جائیں گے۔

مزیدخبریں