سوات : سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔