اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی میں نہ کوئی عہدہ ہے نہ وزیر ہوں، جو ذمہ داری ملے گی ادا کروں گا۔
تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کےلیے جماعت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔ نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔