عمران خان کی گرفتاری کے خلاف زمان پارک میں احتجاج کرنے والے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار 

06:00 PM, 5 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور کے علاقے زمان پارک میں احتجاج ہوا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 50 کے قریب کارکنوں نے احتجاج کیا پولیس آنے پر 25 کارکن واپس چلے گئے۔ 

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تین سال قید کی سزا دی ہے اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں