لاہور : چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہوئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے نیلے رنگ ٹریک سوٹ پہنا ہوا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کپڑے تبدیل کرنے کے حوالے سے وقت بھی مانگا جو کہ پولیس نے نہیں دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اویس نیازی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں تین سال قید ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور پولیس نے ان کے زمان پارک والے گھر سے گرفتار کیا ہے۔