'عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز ریلیز کر دی جائیں گی'،  حریم شاہ کی دھمکی

02:18 PM, 5 Aug, 2023

لاہور: پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس  فیصلہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز ریلیز کر دی جائیں گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا 'سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی'۔

خیال رہے  سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ جس کے بعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں