لاہور: پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس فیصلہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز ریلیز کر دی جائیں گی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا 'سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی'۔
سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔#ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
خیال رہے سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ جس کے بعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔