چئیرمین پی ٹی آئی کیلئے گیم اوور،  سیاست کے میدان سے پانچ سال کیلئے نااہل

چئیرمین پی ٹی آئی کیلئے گیم اوور،  سیاست کے میدان سے پانچ سال کیلئے نااہل
سورس: File

اسلام آباد: قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس چئیرمین پی ٹی آئی کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہوا،  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنادی۔ سابق وزیر اعظم سزا یافتہ ہونے کے بعد پانچ سال کیلئے نااہل بھی ہوگئے۔



توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی پر لگے الزامات کو درست قرار دیدیا۔ جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ دیا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں۔ملزم کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ملزم اور اسکے وکلا طلبی کے باوجود آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے اسلئے ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے. جج نے مزید کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ اضافہ قید بھی کاٹنی پڑے گی۔



عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ بھی پولیس کو جاری کردیئے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہی پنجاب پولیس نے عمران خان کو ان کی زمان پارک میں رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔   سزا یافتہ ہونے کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال کے لیے نااہل بھی ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں