الیکشن میں تاخیر کا خدشہ, مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دیدی

 الیکشن میں تاخیر کا خدشہ, مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی منظوری دیدی گئی جس کے بعد الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں نئی مردم شماری سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

شماریات بیوروکی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو مردم شماری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد آئندہ الیکشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج  کے مطابق  کرانے پر اتفاق ہوا۔

مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات پر نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے بارے میں گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد آئین کے آرٹیکل 15(1)کا سب سیکشن 5کے تحت الیکشن کمیشن پاکستان از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا قانونی طو رپر پابند ہے۔