نیویارک: پاکستانی نژاد شخص بیوی اور بچی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

نیویارک: پاکستانی نژاد شخص بیوی اور بچی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار
سورس: File

نیو یارک: نیو یارک سٹی میں مقیم پاکستانی نژاد شخص زنور جعفری کو حکام نے اپنی بیوی اور ان کی دو سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

سفولک کاؤنٹی پولیس کو جعفری کی والدہ سے، جو اسی گھر میں رہتی تھیں، کی جانب سے چاقو مارنے کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرجعفری کی اہلیہ مصباح بتول (33) اور ان کی چھوٹی بچی عزیہ کی بیڈ روم میں لاشیں دیکھیں  جبکہ پانچ سالہ بیٹا بغیر کسی نقصان کے پایا گیا اور فی الحال رشتہ داروں کی دیکھ بھال میں ہے۔

 پولیس  حکام کے مطابق واقعے کے بعد، جعفری کو مشتبہ منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا، صحتیابی کے بعدجعفری پر قتل کا الزام عائد کر کے بغیر ضمانت کے حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعفری کے وکیل کی جانب سے نشے کی حلات میں واقعہ پیش آنے کی وجہ سے اس کے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے جبکہ  استغاثہ نے کہا ہے کہ جعفری کی طرف سے اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو زیادتی کے سابقہ واقعات موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں