X پریمیم (بلیو) سبسکرائبر نہیں تو اشتہاراتی آمدنی کا حصہ نہیں ملے گا: ایلون مسک نے خبردار کر دیا

11:49 AM, 5 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

سان فرانسسکو:  ایلون مسک نے ایکس سے اشتہاراتی آمدنی کا حصہ لینے کے لیے پر عزم صارفین کو خبردار کر دیا کہ صرف ایکس پریمیم (بلیوٹک) صارفین ہی آمدنی کا حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایکس صارفین کی آمدنی کا حصہ ان کو دینے کے بجائے ایکس کے پاس ہی رہے گا۔ 

ایلون مسک نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ  اپنے اشتہاراتی آمدنی میں حصہ لینے کے اہل ہونے کے لیے، آپ کا X پریمیم (بلیو) سبسکرائبر ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ X پریمیم (بلیو) سبسکرائبر نہیں ہیں تو اشتہار کی رقم دوسری صورت میں X کے پاس رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کہا کہ یہ پروگرام اب سب کے لیے کھلا ہے۔

یاد رہے کہ ایکس کے ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام کا اعلان جولائی کے شروع میں کیا گیا تھا مگر اب اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ایکس استعمال کرنے والے افراد کچھ شرائط پوری کرکے اپنی پوسٹس پر پیسے کما سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں شمولیت کے لیے ٹویٹر بلیو کی سبسکرپشن، گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوسٹس پر ڈیڑھ کروڑ امپریشنز اور کم از کم 500 فالوورز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔اگر صارف کو پروگرام کے لیے اہل قرار دیا گیا تو پھر اسے ایکس سے پیسوں کے حصول کے لیے ایک سٹریٹ اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔کم از کم 50 ڈالرز آمدنی پر صارف کو کمپنی کی جانب سے ادائیگی کی جائے گی۔

 
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ کی گئی کہ ہم پروگرام کا طریقہ کار ہر ممکن حد تک سادہ رکھنا چاہتے ہیں، تو ٹویٹر بلیو اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کے تمام سبسکرائبرز کچھ شرائط پوری کرکے اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ان افراد یا اکاؤنٹس کی شناخت کی تصدیق بھی کمپنی کے جانب سے کی جائے گی، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف کی جانب سے پلیٹ فارم کے اخلاقی اصولوں کی گائیڈلائنز پر کتنا عمل کیا گیا۔

مزیدخبریں