اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا بھی کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے آرٹیکل 185(3) کے تحت اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی جبکہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا تھا۔