اوکاڑہ کشتی حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی

10:40 AM, 5 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے قریب  کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیسرے روز سرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  کشتی میں سوار 40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اس سے قبل بچوں سمیت چار لاشیں نکالی گئی تھیں۔



واضح رہے کہ تین روزقبل دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 40 افراد سوارتھے۔

مزیدخبریں