سوات: ملک کے مختلف علاقے زلزلے سے لرزاُٹھے۔ سوات سمیت دیگرعلاقوں میں 5.4 شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کےمطابق سوات،شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ،بٹگرام،تورغراورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامر کزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔