اسلا م آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی ۔ قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست سامنے آ گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 11اپریل سے 26اپریل 2022 کے دوران تمام مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات فراہم کئے گئے۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 31مئی 2022کو کی گئی ۔ یکم جون سے 30جون 2022 تک الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام کے اعتراضات اور تجاویز وصول کیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 910اعتراضات موصول ہوئے ۔اعتراضات کو الیکشن کمیشن میں یکم جولائی سے 30 جولائی 2022 تک سماعت کے بعد نمٹایا گیا۔