وہ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں ، سمجھتے ہیں نااہل کروادیں گے: عمران خان 

08:51 PM, 5 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ سمجھتے ہیں مجھے نااہل کروا دیں گے۔ انشاء اللہ یہ مجھے نااہل نہیں کرواسکتے۔ 

 چیئرمین   تحریک انصاف عمران خان  نے  سینئر اینکرز سے ملاقات  کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اسی سال ہونگے۔ 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن 25ستمبر کو ہوں گے‏۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 9 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے‏۔  ضمنی انتخاب این اے 22 مردان  ،  این اے 24 چارسدہ ، این اے 31 پشاورمیں ہوگا۔ این اے 45 کرم ، این اے 108 فیصل آباد،  این اے 118 ننکانہ صاحب  میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا‏۔ ضمنی انتخاب این اے 237 ملیر ، این اے 239 کراچی  اور این اے 246 کراچی جنوبی  میں بھی ہوگا۔

مزیدخبریں