اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ سمجھتے ہیں مجھے نااہل کروا دیں گے۔ انشاء اللہ یہ مجھے نااہل نہیں کرواسکتے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر اینکرز سے ملاقات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اسی سال ہونگے۔ 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن 25ستمبر کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 9 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے۔ ضمنی انتخاب این اے 22 مردان ، این اے 24 چارسدہ ، این اے 31 پشاورمیں ہوگا۔ این اے 45 کرم ، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا۔ ضمنی انتخاب این اے 237 ملیر ، این اے 239 کراچی اور این اے 246 کراچی جنوبی میں بھی ہوگا۔