اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے خفیہ معاہدے ہم سے کشمیر کو جدا نہیں کرسکتے۔ ہم کشمیر سے ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر سے پیار ہمیں وراثت میں ملا ہے اور اہلیان کشمیر کا پیار ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس جنت نظیر کو نہ تو مشرف ہم سے جدا کر سکا نہ ہی عمران نیازی کے خفیہ معاہدے ہم سے جدا کر سکتے ہیں۔ ہم کشمیر سے ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔