اسلام آباد: عمران خان کے لیے ایک اور مشکل ۔۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ عمران خان سے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے
نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا باضابطہ شو کاز نوٹس چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جاری کردیا ہے۔ شو کاز نوٹس پر 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت کریگا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے اور عمران خاں نے غلط بیان حلفی جمع کرایا ہے۔