اسلام آباد: نئی حکومت کو آئے 4 ماہ گزر چکے ہیں لیکن مہنگائی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید0.82 فیصد اضافہ ہوا ہے جس مہنگائی کی مجموعی شرح38.63فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ ایک ہفتے میں 33 اشائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،جبکہ 4 اشیاء سستی اور 14 میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 24.92 اور ٹماٹر 11.93فیصد مہنگا ہوا ،دال مونگ 5.72 ،دال ماش 5.28 فیصد ، آلو 5.03 ،دال مسور4.43 فیصد،ڈیزل3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں1.49 فیصد اضافہ ہوا ۔ حالیہ ہفتے دال چنا،انڈے،لہسن،گڑ بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں چکن5.08 اورفی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا ۔