پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج 

05:01 PM, 5 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان : پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ این اے 157 میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کی امیدوار کے خلاف ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے  اور شاہ محمود قریشی اور مہر بانو کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا اور کہا کہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزیدخبریں