نواز شریف کو اب برطانیہ سے سیدھا جیل آنا ہوگا: فیصل واوڈا

08:46 PM, 5 Aug, 2021

کراچی : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اب برطانیہ سے سیدھا جیل آنا ہوگا۔

نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کی درخواست مسترد ہونا بڑی بات ہے ۔ان کے پاس اپیل کا حق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ سے کسی اور ملک بھی جا سکتے ہیں ۔ بڑی شرم کی بات ہے کہ ایسا مفرور شخص ہمارا وزیر اعظم رہا ہے ۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ نواز شریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی قانون کے مطابق نواز شریف کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں۔نواز شریف کو ویزا توسیع کیلئے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس دو آپشن ہیں وہ برطانوی امیگریشن میں اپیل کرسکتے ہیں اپیل مسترد ہونے پر برطانوی عدالتوں میں بھی جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی حکومت پاکستان مسترد کرچکی ہے۔ 

مزیدخبریں