کابل :افغانستان میں بدلتے طاقت کےتواز ن نے عالمی طاقتوں کو حیران پریشان کر رکھا ہے ایسے میں افغان صدر اشرف غنی کیلئے اپنے اقتدار کو بچانا مشکل نظر آ رہے ،اسی سلسلے میں اشرف غنی اہم ترین دورے پر ایران پہنچ گئے ۔
افغانستان میں اس وقت طالبان کی پیش قدمی تیز ی سے جاری ہے ،طالبان نےضلع کانگ ، پولیس ہیڈ کوارٹرز،انٹیلی جنس آفس کاکنٹرول تک سنبھال لیا ہے ، زیادہ تر اسلحہ،گاڑیاں اور گولہ بارود طالبان نے قبضے میں لے لیا ہے ۔افغانستان میں آج اقتدار کی لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں ۔
افغانستان میں طالبان کی دوبارہ پیش قدمی اور کئی اہم علاقوں سے افغان فورسز کی پسپائی کے بعد طالبان کے خلاف افغان جنگجو سرداروں کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے وہ کسی صورت بھی افغان طالبان کے سامنے سرنڈر نہیں کرینگے ،اگر افغانستان میں طاقت کے بل بوتے پر افغان طالبان نے کاروائیاں ختم نہ کیں تو یہ افغانستان میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے ۔
افغان صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو روکنے اور ان سے معاملات طے کروانے کیلئے ایران کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ افغان طالبان سے بات چیت کرنے کیلئے ایرانی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کہیں گے ۔