نئی الیکٹرانک ووٹنگ میشن تیار، ہیک نہیں کی جاسکتی ، دھاندلی کے امکانات ختم

08:18 PM, 5 Aug, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے ملاقات کی۔ وزیر سائنس نے وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی۔

نیو نیوز کے مطابقوزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا ۔وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر شبلی فراز کو مبارکباد دی۔ای وی ایم جدید تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  کا کہنا تھا کہ ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ووٹرز اور پولنگ اسٹاف ای وی ایم کو بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔وزارت کی تیار کردہ ای وی ایم ہیک نہیں کی جاسکتی۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے وزارت سائنس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کا ٹاسک دیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 12 ہفتے کے اندر ای وی ایم تیار کی۔

مزیدخبریں