اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کررہا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا،پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہیگا۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے حواے سے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دو سالوں میں دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کا غیر معمولی ظلم و بربریت دیکھ لیا ہے، دنیا کشمیریوں کی شناخت کو تباہ کرنے اور آبادی کے تناسب کو طاقت کے ذریعے بدلنے کی بھارتی کوششوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔
The Indian govt's barbarism in IIOJK is inspired by its RSS Hindutva ideology. Today India is destroying regional stability through its rogue actions & state sponsored terrorism in contravention of all international laws & norms.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2021
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ظلم و بربریت آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت اپنے جابرانہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کااستحکام تباہ کر رہا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔
I have raised the voice of Kashmiris on the world stage & will continue to do so till Kashmiris are allowed to decide their future according to UNSC resolutions. Pak will continue to fight the Kashmiris' case with conviction & InshaAllah Kashmiris' struggle will succeed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملنے تک آواز بلند کرتارہوں گا اور پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کامقدمہ لڑتا رہے گا۔