سندھ کے نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

07:24 PM, 5 Aug, 2021

کراچی: سندھ کے نئے وزرا نے حلف اٹھالیا ۔چار نئے وزرا سے حلف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیا۔

نیو نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزراءکی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزراءسے حلف لیا۔

حلف لینے والے وزراءمیں ایم پی ایز گیان چند عیسارانی عرف گیانو مل، محمد ساجد جوکھیو، سید ضیاءعباس شاہ اور جام خان شورو شامل ہیں ۔

تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔  

مزیدخبریں