وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت 

07:24 PM, 5 Aug, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہو ا جس میں وفاقی وزرا ،سول اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں ملکی سلامتی کی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں خصوصی طور پر بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں افغانستان ،مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی بدلتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ذرائع کا کہنا تھا اجلاس میں  خطے کی مجموعی صورتحال اور قیام امن کیلئے پاکستان کے موثر کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں افغانستان کے پر امن حل ،افغانستان میں موجود فریقین کے درمیان مذاکرات سمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی ۔

مزیدخبریں