اسلام آباد:وفاقی پولیس کے ملازمین کی کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف ہوا ہے ، معاملے کی تحقیقات کا آغا زکردیا گیا لیکن افسران بھی اس بات سے لاعلم نکلے ،
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس کے ریکارڈ میں اہلکار تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر ہیں ، ایک پولیس اہلکار رشتہ دار سے ملنے کے لئے 2سال کی چھٹی لے کرگیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی بیرون ملک سرکاری نوکری کرنیوالےاہلکاروں کی تعداد 7 ہے تاہم قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتا۔
دوسری جانب اعلیٰ افسران نے ان معاملات کے حوالے سے لاعلمی اور حیرت کا اظہار کیا ہے ، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔