پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے یواے ای کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز

05:44 PM, 5 Aug, 2021

اسلام آباد : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کا اعلی ترین عسکری اعزاز سے نوازاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو یہ اعزاز ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات اور دونوں برادر ممالک کے مابین مضبوط تعلقات اور تعاون بڑھانے کی کاوشوں پر دیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نوازاگیا۔نیول چیف کو یہ اعزاز یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے تفویض کیا گیا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاک بحریہ کے پہلے سربراہ ہیں۔اعزاز تفویض کرنے کی خصوصی تقریب اسلام آباد میں یو اے ای کے سفارتخانے میں منعقد ہوئی۔

مزیدخبریں