بھارت نے کشمیر میں یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کیا :شاہ محمود قریشی 

Pakistan India,OIC,Shah Mehmood Qureshi,FO Pakistan,

اسلام آباد:اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12 رکنی وفد نے 5 اگست کے روز وزارت خارجہ آمدپر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی جس میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف اوآئی سی کے نمائندوں کی توجہ دلائی گئی ،اوآئی سی کے کمیشن کو باور کروایا گیا کہ بھارت نےیکطرفہ اقدامات سےخطےکےامن کوخطرات سےدوچارکیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کے انسانی حقوق کے کمیشن سے ملاقات کے دوران کہا 5اگست کےروزآپ کی آمد ہمارے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے،آج ملک بھرمیں بھارت کے 5اگست کےغیرآئینی اقدامات کیخلاف احتجاج ہورہاہے،آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا نہتے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مودی کی انتہا پسند سوچ رکھنے والی حکومت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا بھارت سرحد کیساتھ ساتھ کرکٹ کے میدانوں میں بھی دہشتگردی کر رہا ہے ،بھارت نےکےپی ایل جیسے ایونٹ کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی،بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے ہی خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے ،اب اس بگاڑ کو سلجھانے کی ذمہ داری بھی بھارت سرکار پر ہی عائد ہو تی ہے ،آج بھارت کی کشمیر پالیسی کیخلاف آوازیں اس کے اندر سے ہی اُٹھ رہی ہیں ۔