صادق آباد میں مندر پر حملہ،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

04:58 PM, 5 Aug, 2021

اسلام آباد : چیف جسٹس نے  صادق آباد میں ہندو مندر پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے معاملہ کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجابی کو تحریری رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ پیٹرن ان چیف اور اقلیتی رہنما رمیش کمار نے رحیم یار خان میں مندر حملے بارے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ صادق آباد کے نواحی شہر بھونگ میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کرگیا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں قائم قدیم مندر پر حملہ کیا اور اُسے نذر آتش کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جھگڑےکے باعث ایم فائیو موٹر وے کو بھی بند کردیا گیا جبکہ امن و امان کو قابو کرنے کے لیے مختلف تھانوں کی نفری  اور رینجرز کو جائے وقوعہ بھیج دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں