ٹوکیو : اولمپکس مینز ہاکی فائنل میں ورلڈ چیمپئن بیلجیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق بیلجیم نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی ۔ مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا ۔ شوٹ آؤٹ پر بیلجیم نے مقابلہ 3-2سے جیت لیا۔
بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا اولپپک چمپئن بنا ہے۔ میچ کے بعد بیلجیم میں کورونا کے باوجود جشن کا سماں ہے۔