پاکستان افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول کو تسلیم نہیں کرے گا:معید یوسف

04:47 PM, 5 Aug, 2021

واشنگٹن:پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ کابل حکومت کو اب عسکری فتح کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ،پاکستان افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول کو تسلیم نہیں کریگا ۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پر امن حل کیلئے افغا ن حکومت کو مستقبل میں کسی بھی مذاکرات میں وسیع تر حلقوں سے افغان نمائندوں کو شامل کیا جانا چاہیے ،کیونکہ افغانستان کا کو اب مزید کوئی عسکری حل نہیں رہا ،پر امن مذاکرات ہی افغانستان کا حل ہے ۔

دوسر ی جانب افغانستان کی بگڑتی صورتحال پرغورکےلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ،یہ اجلاس انڈیا کی زیرِ صدارت ہو گا اور اقوامِ متحدہ میں انڈیا کے مستقل مندوب اس کی سربراہی کریں گے۔

واضح رہے افغان حکومت نے دو دن قبل سلامتی کونسل سے افغانستان پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں