اسلام آباد میں قتل ہونے والی نورمقدم کی بہن کی پوسٹ وائرل ہوگئی

04:46 PM, 5 Aug, 2021

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں قتل  ہونے والی نورمقدم کی بہن سارہ مقدم کی اپنی بہن کی یاد میں سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی ۔

نور مقدم  کی بہن نے انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں، مجھے نہیں معلوم تمہارے بغیر زندگی کیسے گزاروں گی، ہر سانس پر تمہاری یاد آتی ہے، اس سال تمہاری سالگرہ کیلئے کئی پلان بنائے تھے، اب زندگی تمہارے بغیر پہلی جیسی نہیں رہے گی۔

سارہ نے مزید لکھا کہ ہم اب تمہاری کوئی سالگرہ نہیں مناسکیں گے، نا ہی ساتھ کوئی عید ہوگی، اللہ جنت میں تمہارے درجات بلند کرے۔

نور کی بہن نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں جنت میں دوبارہ ملوائے، نور تمہیں انصاف مِل کر رہے گا کیونکہ ساری دنیا آپ کے ساتھ ہے۔

سارہ مقدم کی پوسٹ پر اداکارہ سائرہ یوسف سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نور کی مغفرت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون سے نور مقدم کی لاش ملی تھی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا

مزیدخبریں