رحیم یار خان: صادق آباد قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل کر تباہ ہوگیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کراچی آنے والا ٹینکر رحیم یار خان میں صادق آباد قومی شاہراہ پر رکشےکو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو ا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر 50 ہزار لیٹر الکوحل لیکر کراچی جا رہا تھا۔
نیشنل ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔