مودی کی کشمیریوں کو یرغمال رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: بلاول بھٹو

03:05 PM, 5 Aug, 2021

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ اور اہم لمحے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ کشمیر کا الحاق اور اہلیان کشمیر سے دھوکا نوآبادکاروں کی جانب سے استحصال کی ایک بدترین مثال ہے جس کی ہر قیمت اور ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےیوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ بھٹو شہید نے ستمبر 1965 میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کہا تھا کہ پاکستانی کشمیریوں کی ثقافت، جغرافیہ اور تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ بندھن ہمیشہ برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ  مودی کی کشمیریوں کو یرغمال رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ تاریخ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ کشمیر کو جلد آزادی ملے گی۔

مزیدخبریں