اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے دائر درخواستیں کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال نےرجسٹرار کے ا عتراضات کےخلاف دائر اپیلوں پر ان چیمبر سماعت کی اور درخواستیں کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیا۔صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے پانچ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔