پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

11:47 AM, 5 Aug, 2021

بھکر: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق بھکر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ 
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھکر کے نواحی گاؤں چک 34 میں پیش آیا جہاں رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر سوتے ہوئے جوڑے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کی فائرنگ سے نادیہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر صدام شدید زخمی ہو گیا، صدام نے 6 ماہ قبل ہی مقتولہ نادیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں