اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کیلئے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی منیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ائیرلائن کی اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کواب منرل واٹر کی ہاف لیٹربوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا اور پرواز کا عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے گا۔