سری نگر: جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔
مشال ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتے، 5 اگست کے اقدام کو 2 سال ہوگئے ہیں اور کشمیریوں کی شناخت، سیاسی ، معاشی اور مذہبی حق چھین لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینا پڑے گا، 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوا تھا اور اب بھی کشمیری اس پر سراپا احتجاج ہیں اور اپنے حق کے حصول کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔
مشال ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھارتی ایکٹ کے خلاف دنیا میں آگاہی پیدا ہورہی تھی تو کورونا وائرس آگیا اور دنیا کی توجہ کورونا پر مرکوز ہوگئی، کورونا کے خاتمہ کے بعد دنیا کو کشمیر پر توجہ دینا ہوگی، کورونا کے دوران دنیا لاک ڈاؤن میں رہی، کشمیری 70 سال سے اس صورتحال سے دوچار ہیں۔
کشمیر کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے: مشال ملک
10:42 AM, 5 Aug, 2021