مظفر آباد: نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ لوگ تو حلف برداری کیلئے شیروانیاں سلوا کر رکھتے ہیں مگر مجھے صبح اطلاع ملی تھی کہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا ہے۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تقریب کیلئے کپڑے کس نے دئیے۔ عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں، آزاد کشمیر میں بھی احتساب کا نظام لائیں گے، آزاد کشمیر کی ریاست کو کرپشن سے پاک کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 33 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لئے۔
صبح اطلاع ملی تھی کہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا ہے: عبدالقیوم نیازی
08:50 AM, 5 Aug, 2021