کورونا وبا،ملک میں مزید پندرہ افراد جاں بحق ،2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب

12:26 PM, 5 Aug, 2020

کورونا وبا،ملک میں مزید پندرہ افراد جاں بحق ،2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب

اسلام آباد :ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 675 کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوگئے ، ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 20 ہزار 836 رہ گئی۔

ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 915 ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں اب تک 20 لاکھ 44 ہزار کے قریب ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی.

پنجاب میں 93 ہزار 571 مجموعی کیسز ریکارڈ، خیبر پختونخواہ میں 34 ہزار 324، بلوچستان میں 11 ہزار 780 کیسز ریکارڈ، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، گلگت میں 2 ہزار 218 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 165 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزیدخبریں
Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0