دنیا بھر میں میں کوروناسے ہلاکتیں سات لاکھ ،فلپائن میں دوبارہ لاک ڈاﺅن

دنیا بھر میں میں کوروناسے ہلاکتیں سات لاکھ ،فلپائن میں دوبارہ لاک ڈاﺅن

نیویارک:کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں سات لاکھ سے اوپر چلی گئیں۔ جس کے بعد کچھ ممالک نے پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امریکی میڈیار پورٹس کے مطابق امریکا میں ایک روز میں چھیالیس ہزار کیس اور 532 اموات ہوئیں۔

بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باون ہزار کیس اور ریکارڈ 8سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔فلپائن میں کیسز بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاون کردیا گیا جبکہ ہانگ کانگ میں پابندیوں میں گیارہ اگست تک توسیع کردی گئی۔

برطانیہ میں حکومت کی ایٹ آوٹ ہیلپ آوٹ اسکیم شروع ہونے پر برطانوی ریستورانوں میں رش لگ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے فرانس میں رواں سال کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ ایک کروڑ پچاسی لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ سترہ لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔