برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت موثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا :وزیراعظم

10:20 AM, 5 Aug, 2020


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج یوم استحصال کے موقع پر اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کےلئے آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہل کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ فوجی محاصرے کا سامنا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گل کرنے کی کوشش کی میں بطور سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت موثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکاری کی نسل پرست فسطائیت (ہندو توا) کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل کشمیر کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم اورموقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر کردیا ہے۔

مزیدخبریں