ملکی ائیر پورٹس پر سرینگر کا وقت دکھانے کیلئے گھڑیاں نصب

09:33 AM, 5 Aug, 2020

اسلام آباد:ملکی ایئرپورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا قت دکھانے کے لیے گھڑیاں نصب کردی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کے منظوری دے دی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔اس عمل کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑی نصب کردی گئی ہے۔

ائیرپورٹ پر کشمیراورپاکستان کے جھنڈے بھی لہرادیے گئے ہیںوہیں پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بھی نصب گھڑی میں سری نگر کا ٹائم سیٹ کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پرپاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے ہیں جب کہ کشمیر میں مظالم سے متعلق ویڈیوزبھی چلائی جارہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو کل ایک سال مکمل ہوجائے گا جس پر پاکستان میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں