مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ گرفتار

10:38 PM, 5 Aug, 2019

سرینگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق،  بھارتی حکومت نے  پی ڈی پی کی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ کو نظر بندی کے دوران گرفتارکر لیا۔

 

اس سے قبل برطانوی  نشریاتی    ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا  کہ ہماری سیاسی قیادت، جنھوں نے دو قومی نظریے کو رد کرتے ہوئے 1947 میں انڈیا کے ساتھ ایک امید لیے الحاق کیا، اب ایسا لگتا ہے کہ ہم پاکستان پر انڈیا کو ترجیح دینے میں غلط تھے۔  آج کا دن انڈیا کی جمہوریت کے لیے سیاہ ترین دن ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ انڈیا نے ریاست کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے۔ بھارت کوکشمیرکا علاقہ چاہیے،انہیں کشمیری عوام کی فکرنہیں۔ کوئی شک نہیں ہے کہ بھارتی حکومت کے عزائم ناپاک ہیں۔

 

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے پر ردعمل میں محبوبہ مفتی نے کہا  کہ یہ سن کر بہت دھچکا لگا۔ وہ لوگ کہاں جائیں جو اقوام متحدہ میں انصاف کیلئے گئے تھے۔ میرے خیال میں یکطرفہ فیصلے کے برصغیر پر دور رس اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔‘

 

سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ میرے خیال میں جموں و کشمیر کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا مستقبل تاریک ہے۔

 

مزیدخبریں