وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلیفون، کشمیر کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلیفون، کشمیر کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی
کیپشن: Image Source: Govt Og Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: پاکستان سفارتی محاذ پر متحرک  ہو گیا ، وزیراعظم کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون، کشمیر کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی۔

 

تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، اس دوران ترک صدر نے وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا  کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے بھارتی فیصلہ کے علاقائی امن و سیکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس معاملہ پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے اور حمایت جاری رکھیں گے۔