برمنگھم:ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے 5 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دےدی۔ برمنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 122رنز پر اس کے 8 کھلاڑی آوٹ ہوئے گئے تھےلیکن اسٹیون سمتھ کی 144رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا 284رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 374رنز بنانے میں کامیاب رہی اور پہلی اننگز میں 90رنز کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کی دوسری اننگز میں اسمتھ نے 142رنز کی باری کھیلی جبکہ ویڈ نے 110 اور جیمز پیٹنسن نے 47رنز بنائے۔آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز 487رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی۔ انگلینڈ کو فتح کے لیے 398 رنز کا ہدف دیا۔
آج میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نے 13رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو 19 کے مجموعی سکور پر برنز پیٹ کمنز پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد جیسن روئے اور کپتان جو روٹ نے سکور 60تک پہنچایا لیکن 28 کے انفرادی سکور پر لائن نے روئے کی وکٹیں بکھیر دیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے لائن نے 6 اور کمنز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔